کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج کہا کہ اگلے
ماہ مودی حکومت کے تین سال پورے ہو رہے ہیں لیکن سرمایہ کاری اور روزگار سے
جڑے معاملات میں اب تک صرف باتیں ہی ہوئی ہیں لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی
نظر نہیں آ رہا
ہے۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہا، "مئی میں یہ حکومت تین سال مکمل کر لے گی۔موجودہ حالات میں کسی بھی حکومت کی ترجیحات زیادہ سرمایہ کاری اور بالخصوص
نجی شعبے سے سرمایہ لانا، بینکاری کے شعبے کو مضبوط بنانا اور اور روزگار
کے مواقع فراہم کرنا ہوگا